مراد سعید کے تحفظ کیلئے جو کچھ آپ کے بس میں ہے، ازراہِ کرم کیجئے،عمران خان کا چیف جسٹس کے نام خط

May 26, 2023

اسلام آباد(خبر نگار )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چیف جسٹس سے اپنے ساتھی مراد سعید کا تحفظ یقینی بنانے کی درخواست کی ہے ،اور کہاہے کہ ان کی زندگی کے تحفظ کیلئے جو کچھ آپ کے بس میں ہے، ازراہِ کرم کیجئے۔ عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں مراد سعید کا چیف جسٹس کے نام خط بھی شئیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترم چیف جسٹس صاحب سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے اس خط کے ذریعے آپ کو اپنی زندگی کو لاحق سنگین خطرات سے آگاہ کیا ہے، محترم چیف جسٹس صاحب ہی وہ واحد شخصیت ہیں جو مراد سعید کی سلامتی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔