واسا کےسابق افسروں کو ماہانہ سیکڑوں لٹر پٹرول دیئے جانے کا انکشاف

May 26, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) واسا ملتان مالی بحران کے باوجود سابق آفیسران کو ماہانہ سیکڑوں لٹر پٹرول دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ سابق آفیسران ایس ڈی اوز، ایکسین کو بلیک میل کرکے ماہانہ بھتہ کے طور پر پٹرول وصول کرتے ہیں۔جس کے محکمہ کو سیکڑوں لٹر زائدپٹرول اور ڈیزل کی ادائیگی کرنا پڑتی ہے، بتایا گیا ہے کہ مشتاق خان2سال قبل ڈائریکٹر انجینئرنگ کے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے، لیکن ریٹائرمنٹ کے دو سال گزرنے کے باوجود ابھی تک واسا ملتان سے 300 سے 400 لٹرپٹرول وصول کر رہے ہیں، سابق ڈائریکٹر انجینئرنگ ہر ایس ڈی او اور ایکسین کو بلیک میل کرکےسیکڑوں لٹر پٹرول و ڈیزل وصول کرکے لاکھوں روپے کا محکمہ کو نقصان پہنچا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف سابق آفیسران کے پاس واسا ملتان کے کئی کئی ڈرائیور، بیلدار اور چوکیدار موجود ہیں، سماجی و سیاسی حلقوں نے کمشنر ملتان ، ڈی جی ایم ڈی اے اور ایم ڈی واسا سے مطالبہ کیا ہے کہ مفت میں پٹرول دینے اور لینے والے آفیسران کے خلاف کارروائی کی جائےجبکہ واسا کے درجہ چہارم کے ملازمین کوان ریٹائرڈ آفیسران کی ڈیوٹی سے ہٹایا جائے اور انہیں واسا ملتان میں رپورٹ کرنےکی ہدایت کی جائے۔