• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی جارحیت کیخلاف اور پاک فوج کی حمایت میں مختلف شہروں میں ریلیاں

ملتان،خانیوال،مظفرگڑھ ( سٹاف رپورٹر، نمائندگان جنگ) بھارتی جارحیت کیخلاف ،پاک فوج کی حمایت میں جمعہ کے روز مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں،مختلف رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پاکستان کیلئے ہماری جان بھی قربان ہے، بھارت اپنی ہٹ دھرمی سے باز آ جائے نہیں تو پاک فوج منہ توڑ جواب دینے کی طاقت رکھتی ہے۔ پاکستان پاک فوج زندہ باد ریلی زیر اہتمام یوتھ ونگ ملتان سٹی ڈائمنڈ آف پی ایم ایل کے زیر اہتمام مرکزی دفتر رہائش گاہ زاہد عدنان گڈو سٹی صدریوتھ ونگ اور عمران اسلم انصاری ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملتان سٹی کی رہائش گاہ سے شروع ہوکر نواں شہر، ایس پی چوک کینٹ اور امپریل چوک پر اختتام پزیز ہوئی ،جس کی قیادت انفارمیشن سیکرٹری ملتان ڈویژن سعد خورشید خان کانجو و دیگر نے کی۔مستقبل پاکستان کے ضلعی صدر حاجی یوسف کی قیادت میں چونگی نمبر 14پر بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں شہریوں،تاجروں سیاسی سماجی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔بھارتی جارحیت کے خلاف میلاد فاوّنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام مرکزی دفتر غلہ منڈی سے چوک شاہ عباس تک سلامتی پاکستان واک کی گئی، جسمیں میلاد فاوّنڈیشن کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔امن اتحاد رکشہ ڈرائیورز یونین رجسٹرڈ کی جانب سے پاک فوج اظہار یکجہتی اور انڈیا کی جارحیت کے خلاف شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت مرکزی صدر مہر ظفر اقبال ہراج ،سرپرست اعلیٰ ملک فہیم ارشد شجرہ،جنرل سیکرٹری انصاف لیبرونگ شہریار بھٹہ ، مرکزی چیئرمین ارشد مجاہد ہراج و دیگر قائدین نے کی۔نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاک مسلح افواج سے یکجہتی کے اظہار کے لیے ایک عوامی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ خانیوال میں بھی صوفی مشائخ کونسل کے زیر اہتمام پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں ریلی میں شرکاء نے پاک فوج زندہ آباد کے نعرے لگائے ۔ علامہ منظور سلطانی،صدر صوفی مشائخ کونسل پیر غلام عباس شاہ و دیگر شریک تھے۔ نماز جمعۃا لمبارک میں ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام وطن عزیز پر ہندوستانی حملوں کے خلاف نکالی گئی”عزم ِ دفاع ریلی“ کے شرکاء سے رہنماؤں نے خطاب کیا مرکزی جامعہ مسجد مین بازار اور مرکزی جامعہ مسجد جعفریہ مظفرگڑھ سے بعد نماز جمعۃالمبارک احتجاجی ریلیاں نکالی گئی جو رشید حلوائی چوک پر جمع ہو کر ایک بڑے جلوس کی شکل میں پریس کلب مظفرگڑھ پہنچی یہاں پر ایک جلسہ عام منعقد کیا گیا،ملتان میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام پاکستان زندہ باد ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا امیر جماعت اسلامی ملتان صہیب عمار صدیقی نے کہا کہ پاکستان کی غالب اکثریت اسلام اور دفاعِ پاکستان کے لیے ہر قربانی کے لیے تیار ہیں،پاکستان کے 24 کروڑ عوام وطن عزیز کی حفاطت اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے یک جان، یک آواز ہیں،مجلس احرار اسلام پاکستان کی ہدایت و اعلان کے مطابق ملک بھر میں بھارتی جارحیت کیخلاف گزشتہ روز یوم دفاع پاکستان دینی و ملی جذبے اور بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا، زعماء احرار ، علماء کرام ، خطباء عظام ، مبلغین احرار اور ائمہ مساجد نے ہندوستان کی جانب سے پاکستان کے کئی اہم شہروں کی مساجد و مدارس اور شہری آبادیوں کو رات کی تاریکی میں نشانہ بنانے پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی قرار دیا،ملتان روٹیرین کی جانب سے بھی بھارتی جارحیت کے خلاف افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی کے لئے ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی چوک نواں شہر سے کوآرڈینیٹر ساؤتھ زون سلیم ناصر،صدر روٹری کلب مڈ ٹاؤن مرزا شاہد حسین سینیئر روٹیرین محمد حنیف،ڈاکٹر زرینہ اشرف اور چوہدری ذوالفقار علی کی قیادت میں شروع ہوئی اور پریس کلب کے سامنے اختتام پزیر ہوئی،بریگیڈیئر (ر) محمد قیصر مہے اور بریگیڈیئر (ر) محمد لیاقت نے کہا ہے کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے کہ وہ پاکستان کو نقصان پہنچا سکتا ہے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ ایا تو 65 سے زیادہ سخت جواب دیں گے ہماری فوج نے بھرپور کارروائی کی رافیل طیارے مار گرائے, ہم ایک ذمہ دار نیوکلیئر پاور ہیں اور ابھی بھی صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں تاکہ خطے کا امن قائم رہے۔ 
ملتان سے مزید