• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 23 مقدمات درج کرلیے

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 23مقدمات درج کرلیے ،تھانہ چہلیک کے علاقے میں آمنہ سہیل سے موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر موبائل چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے میں محمد طارق اور اس کی اہلیہ سے دو ڈاکو  ڈھائی لاکھ روپے سمیت موبائل فونز اور  قیمتی ملبوسات لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ بی زیڈ کے علاقے عبدالماجد سے دو مسلح نامعلوم ملزمان بیس ہزار  روپے اور موٹرسائیکل لے گئے ،تھانہ کوتوالی کے علاقے میں  حنان سے دو نامعلوم ملزمان   پندرہ ہزار و موبائل چھین لیا جب کہ محمد عمران ، غلام یاسین ، محمد اشرف ، عبدالرشید ،اکمل مدنی ،جعفر حسین ، اسامہ سلیم ،محمد نعیم ، رفیق احمد ،غلام مصطفی ، ربنواز ، ندیم ،محمد وارث ،ملک غلام یاسین ، محمد یوسف ،گلزار حسین ، فہد علی ،صابر حسین اور علی رضا کی نقدی طلائی زیورات موٹرسائیکلیں موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے۔ 
ملتان سے مزید