• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کا خطرناک اشتہاری ملزم گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر) کرائم کنٹرول ڈیپار ٹمنٹ کی لودھراں میں بڑی کارروائی قتل کا خطرناک ٹاپ10میں شامل اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا ۔سی سی ڈی لودھراں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل کا عرصہ دراز سے اشتہاری ملزم شبیر عرف شبا ولد محمد رمضان کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم کیخلاف تھانہ صدر لودھراں میں درج مقدمہ نمبر 1391/23کا مرکزی ملزم تھا جس نے مقتول محمد اصغر کی گردن پر فائر مارا اور مفرور ہو گیا تھا اشتہاری ملزم شبیر عرف شبا قتل کے مقدمہ میں ملوث و مفرور تھاجسے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزم 2023سے مفرور تھا جسے سی سی ڈی لودھراں نے گرفتار کر لیا گیا۔
ملتان سے مزید