• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممکنہ ہنگامی حالات کے پیش نظر ریسکیو 1122 ملتان کی آگہی مہم

ملتان(سٹاف رپورٹر)) موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ریسکیو1122ملتان نے ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں کی زیرنگرانی ضلع ملتان اور اس کی تمام تحصیلوں کی مرکزی مساجد میں جمعہ اجتماعات کے دوران منظم آگہی مہم چلائی، اس مہم کا مقصد عوام کو ممکنہ ہنگامی حالات ، خصوصاً ڈرون، میزائل یا بم حملوں کی صورت میں فوری ردعمل، ابتدائی طبی امداداور محفوظ انخلا کی اہمیت سے آگاہ کرنا تھا۔ عوام کو ہدایت دی گئی کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں جائے وقوعہ سے دور رہیں، غیر مصدقہ معلومات پر مبنی سوشل میڈیا افواہوں سے بچیں، اور آگ لگنے یا دیگر حادثات کے دوران خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھنے کے اصولوں پر عمل کریں۔
ملتان سے مزید