ہیلتھ سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب میں شجر کاری تقریب، 850 پھلدار پودے لگائے گئے

May 27, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے جانب سے ہیلتھ سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب میں شجر کاری کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب محمد افضل ناصر خان نے آم کا پودا لگایا، اس موقع پر پر ایڈیشنل سیکرٹری سعدیہ مہر، ایڈیشنل سیکرٹری مزمل بشیر، ڈپٹی سیکریٹری علی سجاد قریشی، اور دیگر افسران موجود تھے ، انہوں نے لوگوں میں پودے تقسیم کیے ۔ریجنل ہیڈز بینکنگ سروسز الائیڈ بنک محمد طارق سمیت دیگر افراد نے بھی پودے لگائے۔جبکہ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب میں 850 مختلف پھلدار پودے لگائے گئے ہیں۔