محکمانہ کیسز میں میپکو کے4 افسران اور ملازمین کو سزائیں

May 27, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو انتظامیہ نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے4افسران و اہلکاروں کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔قائم مقام ایس ڈی او نورپور سب ڈویژن پاکپتن محمد مشتاق کی بطور قائم مقام ایس ڈی او الفرید سب ڈویژن پاکپتن تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزامات ثابت ہونے پر ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹ روک دی ہے۔ غازی آبادسب ڈویژن چیچہ وطنی محمد ندیم حسن، لائن مین غلام مصطفی اور اسسٹنٹ لائن مین محمد ارشد کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر ایک،ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹس روکی گئی ہیں۔