جیو پر آج دیکھیں، نگراں وزیر جمال ناصر ”ایک دِن جیو کے ساتھ“، سابق کرکٹر محمد عامر کی ”ہنسنا منع ہے“ چٹپٹی گفتگو

May 28, 2023

کراچی (جنگ نیوز) پنجاب کے نگراں وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ نگراں صوبائی وزیر کے عہدے کیلئے کسی سے کوئی سفارش نہیں کرائی۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ہماری 5ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز جبکہ بھارت کی صرف 3 لیبارٹریز کو پری کوالیفائی کیا ہے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام کے میزبان سہیل وڑائچ کے مختلف سوالوں کا جاب دیتے ہوئے جمال ناصر کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں صحت کارڈ پر علاج کو بند نہیں کیا گیا۔ والد کی وجہ سے مسلم لیگ سے تھوڑی ہمدریاں ہیں۔ تفصیلی پروگرام ناظرین اتوار کی شام 7 بجکر 5 منٹ پر دیکھ سکیں گے۔ ٭عالمی شہرت یافتہ کرکٹر اور سابق فاسٹ بالر محمد عامر نے ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ باجوہ کرکٹ اکیڈمی سے میں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ یہ تاثر غلط ہے کہ میری بابر اعظم سے نہیں بنتی، وہ جونیئر کرکٹر ہے اور ہمیشہ میری عزت کرتا ہے۔ شادی کو 7 برس ہوگئے ہیں۔ تفصیلی گفتگو ناظرین رات 11 بجکر5منٹ پر دیکھ سکیں گے۔