ہول سیل شو مارکیٹ کے انتخابات میں عاصم بٹ گروپ بلامقابلہ کامیاب

May 28, 2023

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ہول سیل شو مارکیٹ اندرون حرم گیٹ کے انتخابات، تاجر اتحاد عاصم بٹ گروپ کے تمام عہدیداران بلامقابلہ کامیاب ہوگئے، نومنتخب عہدیداران میں صدر حاجی خادم بٹ، جنرل سیکرٹری قمر یونس، سرپرست اعلیٰ حاجی اصغر بھٹہ، چیئرمین ملک ایم عمران، وائس چیئرمین ملک تنویر عرف سنی بابو، سینئر نائب صدر نعیم عباس، نائب صدر طاہر بشیر، امجد انصاری، جوائنٹ جنرل سیکرٹری یاسر بٹ، نشرواشاعت سیکرٹری حافظ محمد فرحان خان فنانس سیکرٹری سہیل بھٹہ شامل ہیں۔