پشاورمیں انگلش شاعری مقابلے کا انعقاد، نوجوان شاعروں نے حصہ لیا

May 28, 2023

پشاور(جنگ نیوز)پشاور نیشنل انکیبوشن سنٹر پشاور میں دی آرڈر آف پین گلوبل لیٹرریری ارگنئزیشن کی طرف سے نوجوان شاعروں کے لیے انگلش میں شاعری کے مقابلوں کے حوالےسے ایک تاریخی شام پوئٹیک ریپسڈی کے نام پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ دی آرڈر آف پین گلوبل لیٹرریری ارگنئزیشن میں دنیا بھر کے مختلف ممالک جیسا کہ آسٹریلیا ،امریکہ ،انڈیا،پاکستان کے لوگ شامل ہے جس کا پاکستان میں پہلی مرتبہ انگلش شاعروں کے لیے شاعری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا تھا پروگرام کے مہمان خصوصی سلمان احمد تھے۔ججز کے فرائض ایڈورڈ کالج پشاور کے ڈاکٹر سمیع دین ،اشر گوہرایڈورڈ کالج پشاورنگلش لیٹریری سوسائٹی ، احمد جلال ایڈورڈ کالج پشاور انگلش لیٹریری سوسائٹی انچارج اور نعمان سلیم نے انجام دیئے ۔شاعری مقابلوں کے لیے پشاور کے مختلف کالجز اور یونیورسیٹیز سے پچاس سے زیادہ طلباءو طالبات نے حصہ لیا۔مقابلے میں ایڈورڈ کالج پشاور کی طالباء لائبہ طاہر نے پہلی ،نیہا کلیم پشاور یونیورسٹی نے دوسری جبکہ خیبر گرلز میڈیکل کالج کی مسکان خالد نے تیسری پوزیشن خاصل کی۔ پہلی پوزیشن والے کو دس ہزار روپے دوسری پوزیشن والے کو سات ہزار پانچ سو روپے جبکہ تیسری پوزیشن لینے والے کو پانچ ہزار روپے کا انعام دیاگیا۔پروگرام کے آخر میں مقابلے میں حصہ لینے والے تمام طلباء اور طالبات میں گیفٹ پرائز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے