گھر سے 2 کروڑ کی نقدی، زیورات چوری، سٹریٹ کرائم میں متعدد شہری لٹ گئے

May 28, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،نقب زنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری 21موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔تھانہ وارث خان کے علاقہ وارث خان میں دوموٹرسائیکل سوارمحمد شعیب سے اسلحہ کی نوک پر 2موبائل اور 10ہزار روپے ،تھانہ بنی کے علاقہ مری روڈپر دونامعلوم ملزمان عبدالوحید سے گن پوائنٹ پراس کاموبائل ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ پنڈورہ میں دونامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پرصفی الدین سے 50ہزار روپے اور موبائل، سسکتھ روڈپر دوموٹرسائیکل سوار کامران سے اسلحہ کی نوک پر 10ہزار روپے اورموبائل، پنڈورہ میں نامعلوم ملزم محمد ذیشان کے کمرے میں داخل ہوکر اسلحہ کی نوک پر 24ہزار500روپے اور2 موبائل،پنڈورہ میں دوموٹرسائیکل سوار زوہیب خان سے اسلحہ کی نوک پر موبائل، کٹاریاں میں دوموٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پرمحمد روئم محمود سے 2 موبائل اور 5ہزار روپے ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ سروس روڈپر دوموٹرسائیکل سوار عاقب رفیق سے اسلحہ کی نوک پر 3 موبائل اور 25سوروپے، ڈھوک پراچہ میں دوموٹرسائیکل سوار جمشید حنیف سے اسلحہ کی نوک پرموبائل، ڈھوک کالاخان میں دونامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پرعبدالرحیم کاموبائل ، آفندی کالونی میں دونامعلوم ملزمان عرفان سے اسلحہ کی نوک پر ایک لاکھ 81ہزار روپے اور موبائل،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ چاکرہ میں دونامعلوم ملزمانسید ابرار حسین سے گن پوائنٹ پر اس کابٹواجس میں 35ہزار روپے ، شناختی کارڈ ، ڈرائیونگ لائسنس ، موٹرسائیکل کارجسٹریشن کارڈ اور 2خالی چیک، پراناقلعہ موڑکے قریب تین لڑکے اسلحہ کی نوک پر یاسر حسین کا موٹر سائیکل اپلائیڈ فار، دوموٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر ملک انیق علی کا ہینڈ بیگ جس میں موبائل ،ایک سونے کی انگوٹھی اور چاندی کی انگوٹھی، ہیرے والی، گھڑی ، 10ہزار روپے تھے ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ افشاں کالونی میں شہزاد حسین پارسل دینے کے لیے گیا جہاں 2نامعلوم موٹر سائیکل سوارگن پوائنٹ پر اس سے 77 ہزارروپے ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ اٹک پٹرول پمپ میں کامران محمود نےاے ٹی ایم سے 10 ہزار روپے نکلوائے تواس دوران نامعلوم شخص اندرداخل ہواجواسلحہ کی نوک پراس سے30 ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ مورگاہ کے علاقہ الشفاء ہسپتال میںنوراز بانو کوایک مرد اورعورت نے گن پوائنٹ پر گھسیٹ کر گاڑی میں بیٹھا لیا ،کار میں ایک لڑکی بھی تھی جنہوں نے اس سے طلائی زیورات7 سات تولے اورپچاس ہزار روپے چھین لیے، لاتوں مکوں سے مارا پیٹا اور ہسپتال سے باہر تھوڑی دور دھکا دے کر گاڑی سے نیچے پھینک کرفرارہوگئے ۔تھانہ روات کے علاقہ بگاشیخاں میں دوموٹرسائیکلوں پرسوار چارنامعلوم ملزمان اسدارشد اوراس کے دوست خاور عباس سے گن پوائنٹ پر دوموبائل فون ، 19ہزار روپے ا ورموٹر سائیکل ، چارنامعلوم ملزمان دانیال احسان کے گھرداخل ہوئے اوراسلحہ کی نوک پر دو موبائل، 50ہزار روپے اور دو طلائی کنگن چھین کرفرارہوگئے ۔تھانہ وارث خان کے علاقہ قاسم آبادمیں شکیل احمد کے گھرسے ایک لاکھ 40ہزار روپے ،کمرشل مارکیٹ میں بابر علی کے کمرے سے 2 موبائل،سیٹلائٹ ٹاؤن میںاحمد تمیم کے گھر سے طلائی زیورات مالیتی 4لاکھ روپے اور2لاکھ 50ہزار روپے ،ڈھوک پراچہ میں محمد بابر کی جیب سے موبائل،خواجہ کارپوریشن کے قریب اظہر خان کاموبائل ،مریڑ حسن میں صفت اللہ خان کاموبائل ،تلسہ روڈپرکامران عمر کی دکان کے شٹر کے کنڈے توڑ کر دو ہلٹی مشین دو گرینڈر اور ایک بڑی پانی والی موٹر،ڈھوک کالاخان میں مقدس شمس کے بیوٹی پارلر سے اس کاموبائل ، حسنین علی کے گھرسے 5لاکھ روپے ،تھانہ روات کے علاقہدودھارمرزا میں ہیڈکانسٹیبل اظہرالحق کی 2بکریاں چوری کرلی گئیں ۔