آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان مذاکرات

May 29, 2023

ماسکو ( نیوز ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی سربراہی میں آذربائیجان کے صدر الہام علیویف اور آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینیان نے ماسکو میں ملاقات کی،جس میں آذربائیجان اور آرمینیا کے تنازع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پوتن نے پہلی بار کریملن محل میں سلیوف اور پشینیان کے ساتھ ملاقات کی۔ پیوٹن نے سہ فریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ اجلاس مسائل کے عملی حل میں مددگار ہوگا ، جن کے بارے میں ہم طویل عرصے سے مذاکرات کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تنازعات 2020ء میں ختم ہو چکے ہیں اور اقتصادی اور نقل و حمل کے رابطوں کو کھولنے اور سرحدوں کے تعین پر کام شروع ہو چکا ہے۔ کچھ مشکلات اور مسائل کے باوجود عمومی طور پر مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک حل طلب مسائل موجود ہیں، لیکن میرے خیال میں وہ صرف تکنیکی ہیں جن کو جلد ہی حل کرلیا جائے گا۔پیوٹن نے روس، آذربائیجان اور آرمینیا کے نائب وزرائے اعظم کے درمیان ایک ہفتے بعد ان مسائل پر بات چیت اور حل کرنے کے لیے ملاقات کر نے کی تجویز بھی پیش کی۔ سہ فریقی اجلاس 20 منٹ تک جاری رہا۔