امیچر باڈی بلڈنگ میں 6 گولڈ میڈلز

May 29, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بنکاک میں اولمپیا امیچر ایشیا باڈی بلڈنگ اینڈ ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے 6 گولڈ میڈل جیت لیے۔ 19 سالہ محمد نعمان نے بنچ پریس، ڈیڈ لفٹ اور اسکواڈز ،22سالہ مبشر اور 20 سالہ زین نے جونیئر باڈی بلڈنگ و جونیئر کلاسک فزیک میں گولڈ میڈل جیتے، جونیئر باڈی بلڈنگ و جونیئر کلاسک میں 23 سالہ وسیم بشیر نے 2 گولڈ میڈل جیتے۔