نشتر ہسپتال، ایمرجنسی وارڈ میں لائے گئے مریضوں کے ٹیسٹ ہنگامی بنیادوں پر ہونگے

May 29, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) ینگ ڈاکٹرز نے ایمرجنسی وارڈ میں آنے والے مریضوں کے مسائل حل کروا دیے،ایمرجنسی وارڈ میں تشویش ناک حالت کے شکار مریضوں کے ٹیسٹ اب ہنگامی بنیادوں پر ایک سے دو گھنٹوں میں ہوں گے، اس سلسلہ میں گزشتہ روز ایم ایس نشتر سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی جس میں صدر ڈاکٹر ندیم قیصرانی،سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حارث گورمانی، ڈاکٹر صدام،ڈاکٹر حاشر نعمان سلیم،ڈاکٹر فیصل حیات،ڈاکٹر سلمان لاشاری اور دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے، ینگ ڈاکٹرز نے ایم ایس کو بتایا کہایمرجنسی وارڈ میں آنے والے مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹس تین سے چار گھنٹے میں دی جاتی ہیں، اس کے لیے دو کیٹیگریز بنا دی جائیں، پہلے ایک سے دو گھنٹے میں انتہائی سیریس مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹس جاری کی جائیں جس پر ایم ایس نشتر راؤ امجد نے ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات کو مانتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، دوسرا مسئلہینگ ڈاکٹرز نے یہ اٹھایا کہ ایمرجنسی وارڈ میں کئی ماہ سے مریضوں کو ایکسرے فلم نہیں دی جا رہی جس کی وجہ سے خاص کر ایم ایل سی کیسز والے مریضوں کو مشکلات ہوتی ہیں جس پر ایم ایس نشتر نے کہا کہ جلد ہی ایمرجنسی وارڈ میں ایکسرے فلمیں فراہم کر دی جائیں گی۔