ایمرسن یونیورسٹی میں ملک کی خوبصورتی اجاگر کرنے کے حوالے سے تقریب

May 29, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ایمرسن یونیورسٹی شعبہ پولیٹیکل سائنس اور انٹرنیشنل ریلیشنز کے زیر اہتمام ایک روزہ نمائش کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد طلبہمیں پاکستان کی خوبصورتی کو اجاگر کرنا تھا اور اس کے ساتھ دور حاضر میں ماحولیاتی آلودگی اور اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات پر قابو پانے کے طریقوں سے آگہی دینا تھا، اس موقع پر وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کہا کہ پاکستان دنیا کا سب سے خوبصورت ملک ہے۔