عازمین حج نے کسی کےحقوق ادا کرنے ہیں تو کردیں، راغب نعیمی

May 29, 2023

لاہور (خبرنگار) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈا کٹر راغب حسین نعیمی نے حج تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفرحج سیر و تفریح نہیں بلکہ حب الٰہی کا مظہر ہے۔ حج کی فرضیت قرآن مجید، احادیث مبارکہ اور اجماع امت سے ثابت ہے۔ حج دین اسلام کا وہ عظیم رکن ہے جس کے ہر پہلو سے عشق خداوندی کا اظہار ہوتا ہے۔ اگر کسی مسلمان پر حج فرض ہو جائے تواس کی ادائیگی میں تاخیر نہیں کرنی چاہئے۔ علامہ ڈا کٹر راغب حسین نعیمی نے مزید کہا کہ فریضہ حج کی ادائیگی کےلئے جانے والے عازمین سفر سے پہلے صدق دل سے تمام گناہوں سے توبہ کریں، اگر کسی کے حقوق ادا کرنے ہیں تو وہ ادا کریں لڑائی جھگڑا، فحش گوئی اور فضول بازار میں گھومنے پھرنے اور وقت ضائع کرنے سے احتراز کریں ۔ ملک و قوم کی سلامتی کےلئے دعا کریں۔ ان موقع پر مفتی محمد عمران حنفی اور مفتی احمد مکی نے عازمین کو حج وعمرہ شریف کے مناسک و آداب سکھا ئی ۔