اسلامائزیشن کاعمل دنیامیں کسی سطح پرقبول نہیں، مولانا امجد خان

May 29, 2023

لاہور(نمائندہ خصوصی)جے یوآئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے میڈیا اور جماعتی ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو کمزور کرنے کےلئے سب سے پہلے وطن عزیز کے اندر عدم واستحکام پیدا کرنا اور معاشی وسیاسی طور پر مکمل ناکام ریاست بنانا کے لیئے پورا زور لگایا جارہا ہے مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام اور اسلامائزیشن کا عمل دنیا کو کسی سطح پر قابل قبول نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ 9مئی کے واقعات نے ملک کی بنیادوں کو ہلادیا۔