بلوچ طلباء پر تعلیم کے دروازے بند کیے جارہے ہیں‘ بی این پی

May 29, 2023

کوئٹہ(پ ر) بی این پی کوئٹہ کے سینئرنائب صدرملک محی الدین لہڑی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹرعلی احمدقمبرانی اورمرکزی کونسل کے رکن میرغلام رسول مینگل نے پنجاب یونیورسٹی میں بلوچ کونسل کے چیئرمین یٰسین بلوچ ودیگرارکان وطلباء نے ملاقات کرکے انہیں نارواء سلوک ‘پرتشددحملوں اور مشکلات سے آگاہی دی جس پر رہنماؤں نے ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب ودیگرتعلیمی اداروں میں بلوچستان کے طلباءمشکلات کا شکا رہیں مالی مشکلات سے بڑھ کر طلباء پر اکثر حملے کرکے انہیں تعلیم سے دوررکھنے کی سازش کی جارہی ہے رہنماؤںنے طلباء کو پارٹی سربراہ سرداراخترمینگل‘ وفاقی وزراء آغاحسن بلوچ اور میر ہاشم نوتیزئی کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔