قادیانی کمپنیوں کی اشیاء کی حجاج میں تقسیم جذبہ ایمانی کیلئے چیلنج ہے، چشتی

May 29, 2023

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی نے وفاقی وزیرحج اوقاف سنیٹر طلحہ محمودکے قادیانی کمپنی شیزان کے پیکٹوں کے متعلق وضاحت کومستردکرتے ہوئے کہاکہ طلحہ محمودجوجمعیت علمااسلام ف کے حصہ میں وفاقی وزیر بنے تھے انہیں قادیانیوں کے کمپنی شیزان کے پیکٹوں پکینگ اوران اسلام دشمن کمپنی کے فریضہ حج اداکرنیوالے حجاج میں بعض خوراکی اشیا کے تقسیم کی معلوم نہیں توانہیں مستعفی ہوناچاہئے حجاج کے ادویات یاسامان شیزان قادیانی کمپنی کے پکنگ یاان کمپنی کی اشیاء طیاروں تقسیم ختم نبوت کے داعیوں کے جذبات مجروح کرنے اورمسلمانوں کے جذبہ ایمانی کوچیلنج کرنی کے مترادف ہے جس کی جمعیت نظریاتی مذمت کرتی ہے ملک میں قادیانی مصنوعات کی تشہیر منظم منصوبہ بندی کی تحت ہو رہی ہے شیزان قادیانیوں کا ملکیتی اور قادیانی جماعت کی بھرپور مالی معاونت کرنے والا ادارہ ہے، اس کی آمدنی میں سے اکثر سرمایہ قادیانیت کی جھوٹی تشہیر کے لیے خرچ کیا جاتا ہے شیزان کی اشتہارات دے کر انہیں مالی طور پر مستحکم کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں سب سے بڑا فتنہ قادیانیت ہے اور یہ اسلام اور مسلمان اور ملک کے خلاف مسلسل سازشوں میں مصروف ہے اور اس کوشش میں قادیانی جماعت کی مالی معاونت میں شیزان پیش پیش ہے۔