میں آج بھی عمر شریف کی روٹی کھاتا ہوں، ساحر لودھی

May 29, 2023

فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ میزبان ساحر لودھی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ہر جمعرات عامر لیاقت اور عمر شریف سے ملنے عبداللہ شاہ غازی کے مزار جاتے ہیں جہاں دونوں دفن ہیں۔

گزشتہ دنوں نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے ساحر لودھی نے مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت اور عمر شریف سے اپنے گہرے تعلقات کا تذکرہ کیا اور کہا کہ عمر شریف میرے استاد ہیں، میں آج بھی عمر شریف کی روٹی کھاتا ہوں۔

میزبان نے مزید کہا کہ انہوں نے مرحوم معین اختر اور عمر شریف سے کام سیکھا ہے۔

انہوں نے اپنے ایک بہترین شو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عمر شریف نے میرا پروگرام دیکھ کر مجھے فون کیا اور میرے پروگرام کی تعریف کی اور بطور تحفہ 1 ہزار روپے کا نوٹ بھی دیا۔