کے سی سی اے کے انتخابات شروع

May 30, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کے سی سی اے کے انتخابات کے لئےساتوں زونز کے انتخابی مراحل شروع ہوگئے، پیر کو زون ایک کے انتخاب میں ندیم عمر پینل کے اجمل لطیف صدر، عارف وحید سکریٹری اور طارق حفیظ خزانچی منتخب ہوگئے،زون چار اور زون چھ میں ندیم عمر پینل نے بلامقابلہ جیت کا دعوی کیا ہے۔