ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

May 30, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رینجرز اورپو لیس نے مشترکہ کارروائی میں اورنگی ٹاؤن سے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2ملزمان شہاب عرف شیڈو اور محمد آصف کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیاگیا،ترجمان سندھ رینجرز کے اعلامیے کے مطابق ملزمان ڈکیتوں کو کرایہ پر اسلحہ فراہم کرنے میں ملوث ہیں، جبکہ ملزمان نے چیکو باغ بلوچستان سے روزانہ کی بنیاد پر منشیات خرید نے اور ترسیل کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملز مان نے اورنگی ٹاؤن، ناظم آباد، کلفٹن، سائٹ ایریا اور گردونواح کے علاقوں میں ڈکیتی اور لوٹ مار کی 30سےزائدوارداتوں میں 50موبائل فونزاور ایک لاکھ روپے سے زائد لوٹنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔