ڈسپنسر اور پیرا میڈیکل کورس کیلئے داخلہ امتحان

May 30, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں سندھ میڈیکل فیکلٹی کے ڈسپنسر اور پیرا میڈیکل کورس کے لیے داخلہ امتحان کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیاگیا.

جس میں 9 ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی،جے ایس ایم یو کی ناظم امتحانات ڈاکٹر انیتا شاہ نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔