سرکاری قرضوں کو شریعت سے ہم آہنگ کرنا بڑا چیلنج ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

May 30, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہاہے کہ سرکاری قرضوں کو شریعت سے ہم آہنگ کرنا سب سے بڑا چیلنج ہے،مناسب ریاستی اثاثوں کی کمی اثاثوں پر مبنی سکوک کے باقاعدہ اجراء میں اب تک ایک بڑی رکاوٹ رہی ہے۔اکاؤنٹنگ اینڈ آڈیٹنگ آرگنائزیشن فار اسلامک فنانشیل انسٹی ٹیوشنز اور سیکوریٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے زیراہتمام منعقدہ اسلامی بازارِ سرمایہ پر افتتاحی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمیل احمد نے کہاکہ اسٹیٹ بینک اورایس ای سی پی مل کر اسلامک فنانس سیکٹر کے فروغ کے لئے اصلاحات کر رہے ہیں،پاکستان کے کارپوریٹ بینک سیکٹر کا سائز بہت کم ہے۔شریعہ کمپلائنٹ فنڈنگ کے اجرا سے حکومتی فنڈز کی ضرورت کو پورا کیا جا سکتا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے اسلامی مالی سمجھوتوں کی معیار بندی کے لیے فریقوں کے درمیان اشتراک کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامک بینکنگ مارکیٹ گزشتہ 10 سالوں سے 24 فیصد سے ترقی کر رہی ہے۔