• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون اوّل آصفہ بھٹو کا شہید بینظیر آباد میں شاہراہوں کے منصوبوں کا افتتاح

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر)خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے شہید بینظیرآباد میں سڑک منصوبوں کا افتتاح کر دیا،خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا دیہی علاقوں میں رابطہ سڑکوں کی بہتری پیپلز پارٹی کی ترجیح ہے، خاتون اول نے سلطان موری اور کرنل موری کے قریب سڑکوں کی بحالی اور توسیعی منصوبوں کا افتتاح کیا،خاتون اول نےمہران ہائی وے باندھی سے ساٹھ میل اور کرنل موری میں 3 چک روڈ کے بحالی منصوبوں کا بھی افتتاح کیا۔شہید بینظیرآباد میں سڑکوں کی بحالی اور توسیعی منصوبوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ان منصوبوں کا مقصد علاقائی رابطہ بہتر کرنا اور مقامی آبادی کی آمدورفت کو سہل بنانا ہے،مہران ہائی وے سے منسلک 27 کلومیٹر سڑک 738 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کی گئی۔ایگزیکٹو انجینئر صوبائی ہائی وےشہید بینظیرآبادعاصم علی ابڑو نے خاتونِ اوّل کو منصوبوں پر بریفنگ دی۔

ملک بھر سے سے مزید