• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینے کی بیماریاں نظام تنفس پر اثر انداز اسموگ الرجی سگریٹ نوشی سے احتیاط اہم تدابیر، میر خلیل الرحمٰن سوسائٹی کا سیمینار

لاہور( رپورٹ:عیشہ آصف)سینے کی بیماریاں نظام تنفس کو متاثر کرتی ہیں، اسموگ، الرجی،سگریٹ نوشی سے احتیاط اہم تدابیر میں شامل ،سینے کی بیماریاں، جیسے دمہ، برونکائٹس، اور پھیپھڑوں کا کینسر، کمزور اور جان لیوا اور مختلف عوامل کی وجہ سے دائمی بھی ہو سکتی ہیں،ماہرین اشرف جمال،حامد حسن،شمشاد رسول اعوان ،سلمان ایاز،اسحاق روحی ،ہما بتول ،واصف ناگی و دیگر نے کہا کہ ٹی بی دنیا میں سب سے بڑا انفیکشن پیدا کر نے والی بیماری،دمہ کو معمولی بیماری نہ سمجھا جائے،نمونیا پھیپھڑوں کی سوزش کا نام ہے،پھیپھڑوں کا کینسر دنیا بھر میں کینسر سے ہونے والی اموات کی سب سے بڑی وجہ ، وضو ہمیں بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی (جنگ گروپ آف نیوز پیپرز) اورپاکستان چیسٹ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام امراض سینہ پر خصوصی آگاہی سیمینار بعنوان امراض سینہ، وجوہات، علامات، بچاؤ اور علاج ( دمہ، سی اوپی ڈی، ٹی بی ،نمونیا ، آئی ایل ڈی ، پھیپھڑوں کا کینسر، سموکنگ، ویپنگ ، سموگ ، اور نیند میں خراٹے / اوایس اے)میں ماہرین نے کیا۔ مہمانان خصوصی پروفیسر محمود علی ملک (سابق پرنسپل، کے ای ایم سی / اے آئی ایم سی لاہور )،پروفیسر حامد حسن، (پرنسپل، العلیم میڈیکل کالج / ایم ایس ، گلاب دیوی ہسپتال)تھے۔چیف آرگنائزر / استقبالیہ پروفیسر خالد وحید ( چیئر مین پاکستان چیسٹ فاؤنڈیش)تھے ۔حرف آغاز پروفیسر صولت اللہ خان(سابق چیئر مین پاکستان چیسٹ فاؤنڈیشن) نے ادا کیا۔ماہرین کے پینل میں پروفیسر شمشاد رسول اعوان، پروفیسر اشرف جمال، پروفیسر سلمان ایاز ، ڈاکٹر ثاقب مشرف شامل تھے۔اہم مہمانان گرامی میں پروفیسر عرفان ملک اور ڈاکٹر ہمابتول شامل تھے۔جبکہ حرف تشکر اسحاق روحی نے ادا کیا۔میزبانی کے فرائض واصف ناگی چئیرمین میر خلیل الرحمن میموریل سوسائٹی نے سر انجام دیے۔پروفیسر ڈاکٹر اشرف جمال نے کہا کہ ٹی بی دنیا میں سب سے بڑا انفیکشن پیدا کر نے والی بیماری ہے ۔ 2020 میں ٹی بی نے عالمی سطح پر 15 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی جان لے لی۔ ٹی بی نے ایچ آئی وی ایڈز جیسی دیگر سنگین بیماریوں سے زیادہ جانیں لی ہیں۔ ٹی بی نے 2020 میں عالمی سطح پر 10 ملین (1 کروڑ) سے زیادہ لوگوں کو متاثر کیا جس سے بچوں، خواتین اور مردوں سمیت تمام عمر کے افراد متاثر ہوئے۔ ایک اندازے کے مطابق 2000 سے لے کر اب تک 66 ملین (6.6 کروڑ) سے زیادہ لوگوں کو ٹی بی سے بچایا اور علاج کیا جا چکا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید