کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز پر صوبائی اسکاؤٹ کمشنر جسٹس(ر) حسن فیروز کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ صوبائی کمشنر رسول بخش شاہ، پروفیسر معین اظہر صدیقی، صوبائی خازن محمد حسین مرزا، صوبائی سیکریٹری سید اختر میر کے علاوہ دیگر اراکین کمیٹی نے شرکت کی میٹنگ میں گزشتہ ایگزیٹیو کمیٹی اور فنانس کمیٹی کے اجلاس کے کارروائی کی منظوری دینے کے ساتھ ساتھ گزشتہ سال کی آڈٹ رپورٹ اور سال 2025- 2026 کےایکٹیویٹی پلان اور رپورٹ کی بھی منظوری دی گئی مزید کئی اہم امور کے بارے میں فیصلے کئے گئے جن میں اراکین نے اجلاس کی جانب سے پیش کی جانے والی تجویز کے مطابق صد سالہ سندھ اسکاؤٹس جمبوری میں شرکت کرنے والے ڈسٹرکٹس کو 25000 فی پیٹرول دینے اور اسسٹنٹ پراونشیل اسکاؤٹ کمشنر پروفیسر معین اظہر صدیقی کی جانب سےاسسٹنٹ سیکریٹری فرقان احمد یوسفی کو ڈپٹی سیکریٹری، کمشنر اقدامات عبدالحی خان کو اسسٹنٹ سیکریٹری اور سید طلحہ میر کو گلستان اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹر کا کیئر ٹیکر بنانے کی تجویز کی ہاؤس نے بھر پور توثیق کی۔ اجلاس میں 30 اراکین نے شرکت کی۔