اے پی این ایس کےمرکزی رہنما ممتاز احمد طاہر کا تعزیتی ریفرنس

May 30, 2023

لاہور(خصوصی نمائندہ) گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے گزشتہ روز گورنر ہائوس میں روزنامہ آفتاب کے بانی و قائد اور آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے مرکزی رہنما ممتاز احمد طاہر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب کنور دلشاد،صدر اے پی این ایس ناز آفریں اور سیکرٹری سرمد علی، ممتاز صحافی مجیب الرحمن شامی ، سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی، جمیل اطہر اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔