غیر ملکی کمپنیز کا پاکستان سے اپنے ممالک کو بھیجے جانیوالے منافع میں 83 فیصد کی کمی

May 30, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)غیر ملکی کمپنیز کا پاکستان سے اپنے ممالک کو بھیجے جانے والےمنافع 83فیصد کی کمی ہوئی ہے ،سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہاہے کہ غیرملکی کمپنیز نے گزشتہ مالی سال دس ماہ میں ایک ارب 46کروڑ ڈالر کا منافع اپنے ممالک میں ترسیل کیا تھا، تاہم جولائی 2022سے اپریل 2023کے دوران غیر ملکی کمپنیز نے 25کروڑ 34 لاکھ ڈالر کا منافع اپنے ملکوں میں ترسیل کیا، اس طرح دس ماہ کے دوران منافع میں ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کمی ہوئی۔ رواں مالی سال کے 10 ماہ کے دوران غیرملکی کمپنیز کا منافع ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کم ہو گیا۔