تمباکو نوشی کا عالمی دن،ڈی جی ہیلتھ آفس میں آگاہی واک

May 30, 2023

لاہور (جنرل رپورٹر ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں تمباکو نوشی کا عالمی دن منایا گیا۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر الیاس گوندل نے کی جبکہ ڈاکٹر مختار اعوان، ڈاکٹر یداللہ سمیت محکمہ صحت کے افسران بھی موجود تھے۔ ڈی جی ہیلتھنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمباکو نوشی واک کا انعقاد ایسوسی ایشن فار بیٹر پاکستان کے تعاون سےکیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہر سال پاکستان میں ہزاروں افراد تمباکونوشی کے باعث کینسر کی مہلک بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں، سیکڑوں جاں بحق ہو جاتے ہیں، تمباکونوشی کی روک تھام کیلئے حکومت کو سخت ایکشن لینا چاہیے۔