لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ظاہر پیر رحیم یار خان میں ہب اینڈ سپوک ماڈل پائلٹ پروگرام، نشتر ہسپتال ملتان میں کینسر سنٹر کے قیام اور کلثوم نواز کینسر ہسپتال ڈی جی خان کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود خان نے شرکت کی۔