لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کی زیر صدارت کھیوٹ تقسیم اور ریونیو امور پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لاہور ڈویژن چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔ ڈی جی پی ایل آر اے پنجاب اکرام الحق نے ریونیو ڈیٹا ڈیجیٹائزیشن پر تفصیلا بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ حکومت پنجاب شہریوں کو ریونیو امور پر جدید پیمانے پر سہولیات مہیا کررہی ہے، ریونیو ڈیجیٹائزیشن انقلابی پروگرام ہے۔