لاہور( پ ر)پیپلز پارٹی لاہور کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات احمد رحمان گھمن نے کہا ہے کہ ہم اکیڈمی کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کے والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ پورا ملک سوگ میں ہے ، ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور آئندہ کے لیے ایسی پالیسیاں بنائی جائیں کہ ایسے واقعات نہ ہوں ۔