لاہور (خصوصی رپورٹر)شہریوں کو اشیائے خوردونوش مقررہ سرکاری نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ لاہور نے گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا ہے اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر عابد ممتاز خان سیال نے دورانِ معائن سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی اور ٹماٹر مہنگے داموں فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔