لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب کے مختلف محکموں کے 7 تحریری اور 5 حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔ پ تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے لیے کال لیٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ کیے جائیں گے۔