لاہور(خبرنگار)سیکرٹری و چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ کی حیاتِ مبارکہ صبر، شجاعت، عدل، ایثار، استقامت، حق گوئی اور رضائے الٰہی کے لیے ہر قربانی پیش کرنے کا ایسا درخشاں، آفاقی اور ابدی نمونہ ہے جو قیامت تک پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے"سید الشہداء حضرت امام حسینؓ کانفرنس" سےخطاب کرتے ہوئے کیا۔