لاہور (نیوز رپورٹر) قائم مقام چیئرمین فرایا شفیق احمد بٹ نے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے میں معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس المناک سانحے نے ہر درد مند دل کو رنجیدہ کر دیا ہے اور معصوم جانوں کا ضیاع ناقابل تلافی نقصان ہے۔