لاہور( پ ر)پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (PACRA) نے بینک آف پنجاب کی طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگ AA+ سے بڑھا کر AAA کر دی ہے، جبکہ قلیل مدتی ریٹنگ+ A1 برقرار رکھی گئی ہے اور بینک کا آؤٹ لک مستحکم قرار دیا گیا ہے۔اس کامیابی کے ساتھ بینک آف پنجاب پاکستان کا پہلا اور واحد صوبائی بینک بن گیا ہے جس نے ملک کی سب سے اعلیٰ کریڈٹ ریٹنگ حاصل کی ہے۔ سال 2025 میں بینک آف پنجاب کے ڈپازٹس 2 کھرب روپے (2 ٹریلین روپے) سے تجاوز کر گئے، جبکہ کریڈٹ لاس الاؤنس سے پہلے آپریٹنگ منافع تقریباً دوگنا ہو کر 40.7 ارب روپے تک پہنچ گیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 98.5 فیصد زیادہ ہے ۔