لاہور(خصوصی نمائندہ)صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی پالیسی بالکل واضح ہے کہ اقلیتوں کے بنیادی حقوق اور ان کی عبادت گاہوں کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کے ہمراہ فاروق آباد میں واقع 80 سالہ تاریخی گوردوارہ سنگھ سبھا کا اچانک دورہ کیا۔ مقامی سکھ برادری کی جانب سے گوردوارہ کو مسمار کیے جانے کی شکایت موصول ہونے پر صوبائی وزیر نے فوری موقع پر پہنچ کر گوردوارہ کی بحالی کا اعلان کیا۔