ڈکیتی و چوری کی وارداتیں، شہری موٹرسائیکلوں، موبائل فونز اور نقدی سے محروم

May 30, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے 9 موٹر سائیکلوں، موبائل فونز، قیمتی سامان اور نقدی سے محروم ہو گئے، تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کوتوالی کے علاقے میں ڈاکو نے وسیم سے موٹرسائیکل، موبائل فون اور ہزاروں روپے چھین لیے، پولیس تھانہ الپہ کےعلاقے میں ڈاکو نے شان اور منور سے ہزاروں روپے اور دو موٹر سائیکلیں چھین لیے، پولیس تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں ڈاکو نے راشد انور سے دو لاکھ ستر ہزار روپے مالیت کا رکشا، موبائل فون اور نقدی چھین لی، پولیس تھانہ مظفرآباد کے علاقے میں ڈاکو نے خلیل احمد اور ایک دوسرے شہری سے دو موبائل فون اور ہزاروں روپے چھین لیے، پولیس تھانہ بہاؤالدین زکریا کے علاقے میں ڈاکو نے اختر سے ہزاروں روپے اور موبائل فون چھین لیا، پولیس تھانہ صدر جلال پور کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے عمر دراز کے رقبے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا، پولیس تھانہ گلگشت کے علاقے میں نامعلوم ملزم نے مہتاب کا لیپ ٹاپ چوری کرلیا، پولیس تھانہ کینٹ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے عثمان کی دکان سے ایک لاکھ روپے مالیت کا سینیٹری کا سامان چوری کر لیا، پولیس تھانہ صدر ملتان کے علاقے میں شعیب کے گھر سے نامعلوم ملزمان نے بیس ہزار روپے اور موبائل فون چوری کرلیا، پولیس تھانہ قطب پور، راجہ رام، بہاؤالدین زکریا، سٹی شجاع آباد کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے موٹر سائیکل چوری کر لیے جب کہ چوری کی دیگر مختلف وارداتوں میں شہری سات قیمتی موبائل فونز سے محروم ہو گئے، متعلقہ تھانوں کی پولیس نے تمام وارداتوں کے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔