عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں،کمشنر

May 30, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے نشتر 2 زیر تعمیر سائٹ کا دورہ کیا، انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی سہل فراہمی کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں، صحت کے شعبے میں بہتری پر وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی توجہ ہے، منصوبوں کی تکمیل میں کوالٹی پر خصوصی توجہ جائے، مقرر وقت میں سکیموں کی تکمیل سے عوام کے ٹیکس کا پیسہ بچایا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر منصوبوں کی انسپکشن کی جارہی ہے، منصوبے کی تکمیل میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ سے فوری آگاہ کریں، عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے سکیموں کی تکمیل مقررہ وقت میں یقینی بنائی جائے، اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر، ایڈیشنل کمشنر ارشد گوپانگ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد سمیع، اسسٹنٹ کمشنر عامر افتخار، نشتر انتظامیہ، آئی ڈیپ حکام اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔