لڑکی سے اجتماعی زیادتی اور تشدد

May 30, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے 3ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا، تھانہ ائرپورٹ کو (ن) نے بتایاکہ ندیم عباسی سائلہ کو ورغلا پھسلا کر اور نوکری کا جھانسہ دیکر ایک گاڑی بٹھا کر کسی نامعلوم مقام پر لے گیا وہاں اس کے دیگر2 نامعلوم ساتھی پہلے سے موجود تھے جنہوں نے سائلہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی ، سائلہ پربری طرح تشدد کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔