پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی نے لینڈ کلاسیفکیشن میپ کی منظوری دیدی

May 30, 2023

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی نے ضلع راولپنڈی کی لینڈ کلاسیفکیشن میپ کی منظوری دیدی ۔اس سلسلے میں اجلاس ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے آر ڈی اے،میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل راولپنڈی کو ہدایت کی کہ جلد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے تاکہ لینڈ یوز پلان کی تیاری کیلئے کنسلٹنٹ کام شروع کر سکے۔لینڈ کلاسیفکیشن میپ آباد کاری(بلڈاپ ایریا)کی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے بعد اب کنسلٹنٹ کمپنی آئندہ 20 سال کی آبادی کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ضلع راولپنڈی میں زمین کی نئی درجہ بندی(زوننگ) کے مطابق ترقیاتی منصوبہ تیار کرے گی۔ چار تحصیلوں میں لینڈ زوننگ آر ڈی اے نے کی ہےجس میں ٹیکسلا،گوجرخان،کلر سیداں اور کہوٹہ شامل ہیں۔راولپنڈی میں پی ایم یو نے درجہ بندی کی ہے۔