میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن کا احتجاج جاری، طلباء رُل گئے

May 30, 2023

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان جاری لڑائی میں طلباء رل گئے ،میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے احتجاج کو 3 ہفتوں سے زائد ہوگئے میڈیکل کے طلباء اور ان کے والدین نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت اور اساتذہ کی لڑائی کی وجہ سے بچوں کا مستقبل تباہ ہورہا ہےطلباء نے کہاہےکہ وہ کلاسز بند ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں،حکومت ٹیچرز سے مذاکرات کرکے مسائل کا حل تلاش کریں کیونکہ کلاسز نہ ہونے کیوجہ سے ان کا قیمتی وقت برباد ہورہا ہے انہوں نے کہاکہ وہ دور دراز علاقوں سے پڑھنے کے لیے آتے ہیں لیکن یہاں صورتحال کچھ اور بن جاتی ہے ،میڈیکل کا شعبہ توجہ چاہتا ہے،لیکن بدقسمتی سے اس شعبہ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے جبکہ طلباء کے والدین نے کہاہےکہ وہ بچوں کو پڑھنے کے لیے بھیجتے ہیں لیکن یہاں ان کی پڑھائی ہڑتالوں کی نذر ہوجاتی ہے انہوں نے کہا کہ بعض والدین قرض لے کر بچوں کو اس امید کے ساتھ بھیجتے ہیں کہ وہ پڑھ لکھ کر اچھے ڈاکٹر بنیں گے لیکن یہاں پر صورتحال کچھ اور ہی ہےدوسری جانب میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن نے طلباء اور ان کے والدین کے خدشات کو جائز قرار دیتے ہوئے حکومت کی بے حسی پر افسوس کا اظہار کیا ہےانہوں نے کہاہےکہ ہمیں احتجاج کا کوئی شوق نہیں،حکومت کے رویہ نے ہمیں احتجاج پر مجبور کر دیا ہے ہم نے بارہا مطالبات کے سلسلے میں حکومت سے رابطہ کیا لیکن وہ ٹال مٹول سے کام لیتی رہی جس پر ہم نے احتجاجی کمیپ قائم کیا لیکن کسی نے کوئی رابطہ نہیں جس پر ہم نے کلاسز کا بائیکاٹ کیا۔