اسپیکر جان جمالی کی ترکیہ کے صدر طیب اردگان کو کامیابی پر مبارکباد

May 30, 2023

کوئٹہ( این این آئی) اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور ترکیہ کے بلوچستان میں اعزازی قونصل جنرل میر جان محمد جمالی نے رجب طیب اردگان کو تیسری بار ترکیہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ رجب طیب اردگان کی کامیابی ترکیہ کے عوام کی جیت ہے ۔صدر اردگان کی فتح ترکیہ اور عالم اسلام کی فتح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان اور ترکیہ کے باہمی تعلقات کو مزید استوار کرنے کے منتظر ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ترکیہ پاکستان کی ترقی میں ہمیشہ کی طرح سر فہرست رہے گا۔ اردگان کی کامیابی کے بعد دونوں ممالک اپنے اتحاد کو مزید وسعت دینگے۔