ورلڈ بنک کا استعمال شدہ پلاسٹک سڑکوں کی تعمیر میں استعمال کرنے کا منصوبہ

May 31, 2023

نیویارک (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کی طرف سے عالمی سطح پر پلاسٹک کی آلودگی کم کرنے کیلئےاستعمال شدہ پلاسٹک کو خام مال کے جزوی متبادل کے طور پر سڑکوں کی تعمیر میں استعمال کرنے جیسے نئے حل سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پلاسٹک سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے ورلڈ بینک کی طرف سے جارہ کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پلاسٹک آلودگی کو کم کرنے کیلئے بین الاقوامی قانونی معاہدہ پلاسٹک آلودگی کو کم کرنے، اپ اسٹریم اور ڈاؤن اسٹریم اقدامات کو جوڑنے کے لیے ایک مکمل لائف سائیکل نقطہ نظر کا مطالبہ کرتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ استعمال شدہ پلاسٹک کو سڑک کی تعمیر کے لیے خام مال کے طور پر استعمال کرنا ایک ڈاؤن اسٹریم اقدام ہے جبکہ استعمال شدہ پلاسٹک کو ختم کرنے کے لیے اپ اسٹریم اقدامات کرنے کی بھی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ استعمال شدہ پلاسٹک کا استعمال ایک نئی ٹیکنالوجی کے طور پر سامنے آیا ہے جس میں اس کو ان پٹ خام مال کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متعدد کمپنیاں دنیا بھر میں اس ٹیکنالوجی پر عملدرآمد کر رہی ہیں، تاہم انجینئرنگ امور میں کریکنگ جیسے مسائل موجود ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چونکہ سڑک کی تعمیر میں استعمال شدہ پلاسٹک کا استعمال اور دیکھ بھال کے مراحل کے بعد استعمال شدہ پلاسٹک کو ہدف رکھا گیا ہے، اس لیے پلاسٹک کی سڑکوں کو ڈاؤن اسٹریم اقدام سمجھا جاتا ہے۔رپورٹ کے مصنف نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ سڑک کی تعمیر کے لیے استعمال شدہ پلاسٹک کا استعمال ایک ممکن انتخاب ہوگا جو ماحولیات اور انسانی صحت کو بھی محفوظ رکھتا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ دنیا بھر میں 132پلاسٹک روڈ کے منصوبے چل رہے ہیں جب کہ حال ہی میں پاکستان نے بھی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلا پلاسٹک روڈ تعمیر کیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پلاسٹک سڑکیں ایک ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی ہے۔رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر اس وقت پلاسٹک سڑکوں کی کارکردگی کے حوالے سے انتہائی بےیقینی پائی جا رہی ہے۔