امریکی فوجی کی لاش کی باقیات 73 سال بعد اہل خانہ کے حوالے

May 31, 2023

سول(نیوزڈیسک)کورین جنگ میں مرنے والے امریکی فوجی کی لاش کی باقیات 73سال بعد اہل خانہ کو دفنانے کےلئے دے دی گئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق لوتھر ہرشل اسٹوری 18سال کی عمر میں 1ستمبر 1950 کو جنگ میں مارا گیا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق لوتھر ہرشل اسٹوری کی باقیات کو ریاست جارجیا میں اس کے آبائی علاقے میں فوجی اعزاز کیساتھ دفنا دیا گیا۔رپورٹس کے مطابق مرنے والے امریکی اہلکار کی لاش کی باقیات تقریباً ایک ماہ بعد برآمد ہوئیں لیکن اس وقت کی فرانزک تکنیک سے اس کی شناخت نہیں ہو سکی تھی تاہم اپریل میں ڈی این اے کے نمونے استعمال کرتے ہوئے فوج اس کے بارے میں پتا لگانے میں کامیاب ہوگئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق لوتھر ہرشل اسٹوری کی لاش کی باقیات 1950میں جنوبی کوریا کے قریب سے برآمد ہوئیں اور بعد ازاں وہ ہوائی میں بحرالکاہل کے نیشنل میموریل قبرستان میں دیگر مرنے والے نامعلوم فوجیوں کے ساتھ طویل عرصے تک دفن رہی۔رپورٹس کے مطابق ان باقیات کو 2021میں جنگ میں ہلاک ہونے والے سیکڑوں نامعلوم امریکیوں کی شناخت کرنے کی کوشش کے طور پر نکالا گیا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی فوجی کی لاش کی باقیات کی شناخت کا اعلان صدر جوبائیڈن نے 26اپریل کو جنوبی کوریا کے صدر کے سرکاری دورے کے دوران کیا تھا۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق لوتھر ہرشل اسٹوری کے والد کو 1951میں ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔