تحریک دفاع اسلام اورجمعیت اہلحدیت عالمی ضم

May 31, 2023

لاہور(خبرنگار)جمعیت اہلحدیث پاکستان کو ایک بار پھر بحال کر دیا گیا، تحریک دفاع اسلام و پاکستان اور مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی نے خود کواس جماعت میں ضم کرنے کااعلان کر دیا ۔ لاہور پریس کلب میں اہلحدیثوں کی دو جماعتوں وتحریک دفاع اسلام وپاکستان اورمرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان عالمی نے خود کو جمعیت اہلحدیث پاکستان میں ضم کرنے کااعلان کردیاگیا، جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے تمام مذہبی جماعتوں کو متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اگر مذہبی جماعتیں تقسیم رہیں تو دو دو سو ووٹ ہی لے سکیں گی، انہوں نے 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ بھی کر دیا۔ جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا محمد شریف چنگوانی اور جمعیت اہلحدیث پاکستان کے چئیرمین مولانا طارق محمود یزدانی نے کہا کہ پاکستان ہی ہمارا قبرستان ہے ، بعد ازاں جمعیت اہل حدیث کی 40 رکنی کابینہ کا اعلان کیا گیا ،مولانا مبشر احمد ربانی، مولانا یحیٰ عارفی،مولانا نواز چیمہ، مولانا عتیق الرحمن علوی، مولانا عطا ء الرحمن علوی، حافظ فرقان الٰہی سیٹھی،عابد الٰہی ظہیر،شیخ عدنان سرور، ڈاکٹر خاور رشید بٹ،مولانا اسد اللہ خاں سبحانی، حاجی ریاض احمد،علامہ اصغر فاروق، مولانا آصف ربانی، قاری شفیق الرحمن ربانی، شیخ سلیم الرحمن، پروفیسر اسد اور دیگر شامل ہیں۔ اللہ کاہلوں، مولانا صدیق مدنپو ری،مولانا صفدر عثمانی، قاری ابو بکر صدیقی سرگودھا، قاری نصیر احمد، عبید اللہ لطیف،ڈاکٹر عبدالرحمن پن، قاری افضل عزیزی، مولانا سہیل انجم،مولانا عباس سلفی، مولانا حافظ احمد اللہ، مولانا آصف عثمانی، قاری کرامت اللہ،قاری ظفر،مولانا عزیر یونس، مولانا عبداللہ سلیم، حافظ محمد نواز، میاں تو قیر حفیظ، شیر پنجاب مولانا منظور احمد، مولانا ارشد بیگم کوٹی، مولانا نعیم الرحمن شیخوپوری، مولانا مشتاق چیمہ، نعمت اللہ ظفر، ضیاء الرحمن ضیاء، حبیب الرحمن ضیاء، ذوالفقار فاروقی، مولانا عبیدالطیف مدنی شامل ہیں۔