بازیابی کیلئے درخواست کے اگلے روز بیٹے کو جعلی مقابلے میں زخمی کردیا، والد

May 31, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے لاپتا 27 سالہ نوجوان کے والد کا ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کے اگلے دن مقابلے میں زخمی کرنے کے انکشاف سے متعلق درخواست پر تفتیشی افسر کو شفاف تحقیقات کا حکم دیدیا، دوران سماعت والد نے بتایا کہ 27 سالہ محمد علی کو پولیس نارتھ کراچی میں گھر سے اٹھا کر لے گئی، تین دن بیٹے کا انتظار کرتا رہا، 12 مئی کو بیٹے کی بازیابی کے لیے درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی، اگلے ہی دن ملیر کورٹ کے پیچھے پولیس مقابلہ دکھا دیا گیا، بیٹے کو جعلی مقابلے میں ٹانگ میں گولیاں مار کر ہڈی توڑ دی گئی ، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اس طرح تو کراچی والوں کا صفایا کردیا جائے گا، پولیس نے جعلی مقابلے میں 17 گولیاں چلائیں، عدالت نے تفتیشی افسر کو شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔